میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرمیں غیرقانونی تعمیرات پرعدالت کی برہمی، ایس بی سی اے میں بھونچال

شہرمیں غیرقانونی تعمیرات پرعدالت کی برہمی، ایس بی سی اے میں بھونچال

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ۔ منصور درانی) شہر میں غیر قانونی تعمیرات پر عدالت کی برہمی کے بعد سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی میں بھونچال آگیا جمعرات کے روز صرف ایک دن میں 35 سے زائد غیر قانونی تعمیرات سربمہر۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث درجنوں افسران کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور ڈیمولیشن اسکواڈ کا سربراہ ادارے کے باہر سے لانے کا فیصلہ۔ غیر قانونی تعمیرات سربمہر کرنے کے معاملے پر ڈی جی اور مبینہ سسٹم چلانے والے شہزاد آرائیں آمنے سامنے آگئے۔ افسران کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کے سبب مجھے گھنٹوں عدالت میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ تعمیرات کی سرپرستی ناقابل برداشت ہے۔ ڈی جی افسران پر پھٹ پڑے۔ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے کراچی میں مسلسل غیر قانونی پر سخت برہمی اور ادارے کے خلاف میوقع عدالتی کارروائی پر ایس بی سی اے میں بھونچال کی کیفیت ہے گزشتہ جمعرات شہر بھر میں 35 سے زائد خلاف ضابطہ تعمیرات سربمہر کردی گیں۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی اسحاق کھوڑو کی ہدایت پر ایس بی سی اے حکام نے کچھ افسران کے خلاف اپنے ہی پولیس اسٹیشن میں تحریری رپورٹ درج کرا کر عدالت میں جمع کرادی ہے۔ جبکہ ڈیمولیشن کے دوران افسران کی مداخلت اور اسکواڈ پر دباو سے نمٹنے کے لیے ڈیمولیشن کا انچارج باہر سے کسی افسر کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کس میں ادارہ ترقیات کراچی تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ جمیل بلوچ کا نام سرفہرست ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سندھ جکومت نے اسحاق کھوڑو کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات سربمہر کیے جانے پر ڈی جی اور شہزاد آرائیں آمنے سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیمولیشن کرنے والے کنٹریکٹر نے بھی ایس بی سی اے افسران پر الزام لگاتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی سے کہا ہے پہلے ہمیں تعمیرات توڑنے کی ہدایت کی جاتی ہے بعد میں افسران توڑ جوڑ کرکے ادھوری ڈیمولیشن چھوڑ کر واپس بلا لیتے ہیں۔ ذراِئع کا کہنا ہے کہ وزارت بلدیات کی جانب سے گرین سگننل ملنے کے بعد ڈی جی نلڈنگز کنٹرول اسحاق کھوڑو نے ادارے کے لیگل ڈپارٹمنٹ افسران کے ساتھ ساتھ بعض نامور قانون دانوں سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف ایف آِی آر کے اندراج کے لیے فہرست مرتب کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں