سکیورٹی صورتحال، کراچی،حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد خطرے میں
شیئر کریں
سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کوکراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے مشکلات کا سامناہے ، امن وامان کی حالیہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کیلئے مزید نفری درکار ہوگی ، کراچی ڈویڑن میں الیکشن کیلئے 36ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار درکار ہیں۔سکیورٹی پلان میں کہا گیا ہے کہ کراچی پولیس کے پاس بلدیاتی الیکشن کیلئے مطلوبہ تعداد موجود نہیں جبکہ تھانوں،حساس مقامات،عمومی پیٹرولنگ سے پولیس نہیں ہٹائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی،ٹریفک پولیس،ریزرو فورس کو تعینات کیا جائے گا، اینٹی انکروچمنٹ، اینٹی کرپشن افسران و اہلکاروں کی خدمات بھی لی جائیں گی۔کراچی ڈویڑن میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 5ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ، بلدیاتی الیکشن میں تمام تر پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں ، حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔