کے الیکٹرک کی فی یونٹ ساڑھے پانچ روپے اضافے کی درخواست
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
کے الیکٹرک نے کراچی والوں کیلئے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کر دی ، سماعت 31جنوری کو ہوگی ۔ جمعرات کو کے الیکٹرک نے درخواست نیپرا کو جمع کرادی ،اضافہ ایک سہہ ماہی اور ایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ،نومبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ،کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 3 جنوری 2022 کو سماعت کرے گی،ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔