میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدن سے زائد اثاثے،خورشید شاہ سمیت 18 ملزمان کیخلاف ثبوت پیش کرنے کا حکم

آمدن سے زائد اثاثے،خورشید شاہ سمیت 18 ملزمان کیخلاف ثبوت پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر اسیر رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔منگل کو سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، ریفرنس میں خورشید شاہ سمیت 18 لوگوں کو شامل کیا گیا ۔کیس کی سماعت کے دوران خورشید شاہ، ان کے بیٹے ، بھتیجا، اہلیہ، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، ایم پی اے فرخ شاہ اور دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر ریفرنس میں لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کیے جائیں، جس کے بعد کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم 16جنوری تک معطل کر دیا تھا، جبکہ نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی ضمانت کے خلاف درخواست پر سماعت بھی 16 جنوری تک ملتوی کر دی تھی۔احتساب عدالت نے 17دسمبر کو خورشید شاہ کی 50لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں