میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آشیانہ اقبال ریفرنس ، شہباز شریف 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب

آشیانہ اقبال ریفرنس ، شہباز شریف 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 16 ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے ، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا، تین سال گزر جانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا۔ جج امجد نذیر چودھری نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا شہباز شریف آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں مسلسل عدالت میں غیر حاضر ہیں، لیگی رہنما کی عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثر ہو رہی ہے ، شہباز شریف کو یہ آخری موقع دیا جاتا ہے آئندہ حاضری یقینی بنائیں۔یاد رہے آشیانہ ہاسنگ کیس میں شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے ، ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 13 ملزمان کیخلاف 86 گواہان عدالت میں نیب کے موقف کی تائید کریں گے ۔ عدالت میں اب تک 6 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں