میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ہمارے پاس اکثریت نہیں، شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ہمارے پاس اکثریت نہیں، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے آئین میں ترمیم ضروری ہے جس کے لیے ہمارے پاس اکثریت نہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب میں ایک سب سیکٹریٹ بنا کر ایک اچھی پیشرفت کرنا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کر رہی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاش اپوزیشن جو کہتی ہے اس پر عمل بھی کرے، صوبہ بنانے کے لیے اکثریت کی ضرورت ہے، اپوزیشن کہتی ہے کرتی نہیں اور دراڑیں ڈالنے کو کوشش کرتے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں سے کہوں گا کہ سمجھیں ان لوگوں کو جو ہمیں تقسیم کر رہے ہیں، میڈیا نے پبلک کی رائے بنانی ہوتی ہے ، تخت ملتان کی غلامی والی تو کوئی بات نہیں ہے۔ ملتان،بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ہم سب کے مسائل ایک ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں