میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی دھمکی اقوام متحدہ میں ناکامی کا ردعمل ہے، خواجہ آصف

امریکی دھمکی اقوام متحدہ میں ناکامی کا ردعمل ہے، خواجہ آصف

منتظم
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکی بیانات اور الزامات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا ہمیں دھمکی نہ دے، ہمارے تجربے سے دیکھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ امریکی نائب صدر نے بھی افغانستان کے دورے میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے پر پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔اسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کا بیان اقوام متحدہ میں سفارتی اور افغانستان جنگ میں ناکامی کا مظہر ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں الزام یا دھمکی نہ دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربے سے سیکھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان، یمن اور ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف قرار داد پیش کی جو منظور کرلی گئی اور اس حوالے سے امریکا کو عالمی طور پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں