میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی ،ایران پر انحصارمزید بڑھ گیا

پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی ،ایران پر انحصارمزید بڑھ گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہوا۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق اکتوبر میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پردرآمدات میں69فیصدکی بڑی کمی ہوئی، جولائی تااکتوبر 2024میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں10فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی تااکتوبر2024میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں30فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر2024میں ایران سے سالانہ بنیادپر درآمدات میں 10فیصدکااضافہ ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں