میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی احتجاج میں دہشت گردی کا بڑا خطرہ ،نیکٹا کی وارننگ

پی ٹی آئی احتجاج میں دہشت گردی کا بڑا خطرہ ،نیکٹا کی وارننگ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے ، مختلف سکیورٹی ذرائع نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی ہے ۔نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ ہے اور اس کے ارکان پاکستان کے بڑے شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔حملے کی غرض سے کئی حملہ آور پہلے سے ہی پاک ، افغان سرحد پار کرچکے ہیں۔نیکٹاکے مطابق حملہ آور 19اور 20نومبر کی رات مختلف شہروں میں داخل ہوئے اور دہشت گردوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج پر بھی حملہ ہوسکتا ہے ۔نیکٹا کی جانب سے دہشت گردوں کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں