میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول ہسپتال میرپورخاص میں غیرقانونی تعینات اکاؤنٹنٹ کا راج

سول ہسپتال میرپورخاص میں غیرقانونی تعینات اکاؤنٹنٹ کا راج

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سول ہسپتال میرپورخاص میں غیرقانونی تعینات اکاؤنٹنٹ شیر محمد چانھیو کا راج، سابق کمشنر نے بھی فنڈز میں خرد برد پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو خط لکھا تھا، کراچی اور میرپورخاص زون میں اینٹی کرپشن کی اکاؤنٹنٹ کے خلاف جاری تحقیقات سرد خانے کے حوالے، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سول ہسپتال میں غیرقانونی تعینات اکاؤنٹنٹ شیر محمد چانھیو کا راج قائم ہوگیا ہے، ملیریا پروگرام سانگھڑ میں غیرقانونی بھرتی شیر محمد چانھیو گزشتہ پانچ سال سے میرپورخاص سول ہسپتال کے اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر براجمان ہے، سول ہسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر سابقہ کمشنر میرپورخاص سید اعجاز شاہ نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو لیٹر لکھ کر سپیشل آڈٹ کرنے کی سفارش کی تھی، 21 جون 2022ع کو ڈپٹی ڈائریکٹر میرپورخاص اینٹی کرپشن ذاکر سمون نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کو لیٹر لکھ کر شیر محمد چانھیو اور فنڈز کا رکارڈ طلب کیا تھا، 2 کروڑ 85 لاکھ روپے گھپلوں کے الزام میں 24 مئی 2022ء کو ڈائریکٹر انکوائریز 2 اینٹی کرپشن کراچی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال میرپورخاص کو لیٹر لکھ کر ایم ایس ہری چند اور اکاؤنٹنٹ شیر محمد چانھیو کا سروس رکارڈ اور فنڈز کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم شیر محمد چانھیو کے خلاف اینٹی کرپشن سمیت محکمے کی تمام تحقیقات سرد خانے کے حوالے ہوگئیں اور سابقہ کمشنر کے لکھے لیٹر کو بھی نظرانداز کردیا گیا، ذرائع کے مطابق شیر محمد چانھیو محکمہ صحت میں موجود مافیا کا ایک اہم کارندہ ہے اور افسران کے تبادلے اور تقرریاں بھی کرواتا ہے، ذرائع کے مطابق شیر محمد چانھیو نے کروڑوں روپے کی کرپشن سے مختلف املاک و دیگر چیزیں خریدی ہیں جو کہ عزیز و اقارب کے نام پر خریدی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں