میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
25 ارب کا اضافی بوجھ، کراچی والے بجلی کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے

25 ارب کا اضافی بوجھ، کراچی والے بجلی کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی والے بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے-نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی-نیپرا نیکیالیکٹرک صارفین سے فی یونٹ1روپے 52پیسے سرچارج وصولی کا فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا- سرچارج کا اطلاق دسمبر2023 سینومبر 2024 کیلئے ہوگا-سرچارج کراچی کے لائف لائن صارفین سے وصول نہیں کیا جائے گا-وفاقی حکومت نیکراچی کیلئیآئندہ ماہ دسمبر سے گذشتہ مالی سال کی دو مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی الگ سے منظوری دی ہے یعنی آئندہ ماہ سے کراچی کے بجلی صارفین پر3روپے24 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑے گا-اس کے علاوہ کراچی والے الگ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس وقت 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کا بوجھ الگ سے بردداشت کررہے ہیںاس سال جولائی سے وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7روپے 50 پیسے تک بھی بڑھایا تھا جس کی وصولیاں جاری ہیں-نیپرا نے فی یونٹ ایک روپے باون پیسے کا سرچارج کی حکومتی درخواست پر 16 اگست کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب جاری کیا گیا ہے-پاورڈویژن حکام کے مطابق ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج کی مد میں تین سال پرانی وصولیاں ہوں گی جس پر نیپرا اتھارٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا- پاور ڈویڑن حکام کا کہنا ہے کہ مئی 2019 میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نوٹیفکیشن کیاگیا-کورونا کے باعث حکومت نے اس وقت اضافی بوجھ کو روک دیا تھا-275 ارب روپے کی ریکوری کرنا تھی-17 روپے تک فی یونٹ کا بوجھ پڑنا تھاتاہم حکومت نے سارا بوجھ عوام پر ڈالنے کی بجائے سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا-پاور ڈویڑن حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اب بھی سبسڈی کی مد 250 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی-کے الیکٹرک صارفین پر 24 ارب 50کروڑ روپے کا بوجھ ڈالا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں