میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادکشمیرمیں دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈزکے بھارتی الزامات مسترد

آزادکشمیرمیں دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈزکے بھارتی الزامات مسترد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کے آزاد جموں و کشمیر کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بیان کو بھارتی فوج کی پروپیگنڈا سوچ کا مظہر قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بھارتی فوج کے آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کے دعوے کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم اور ہر قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر سے متعلق اعلیٰ بھارتی فوجی افسر کا بیان بے بنیاد ہے، آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کا دعویٰ من گھڑت ہے اور یہ بیان بھارتی مسلح افواج کی پروپیگنڈا سوچ کا مظہر ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کچلنے میں مصروف ہے اور بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے بے بنیاد بیانات گھڑتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے تحت حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اپنے سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کر رہی ہے، بھارتی فوج غیرذمہ دارانہ اور جارحانہ بیان بازی سے گریز کرے اور بھارتی فوجی افسر کے بلند و بانگ دعوے غیرحقیقی اور توہین آمیز ہیں۔ڈی جی ا?ئی ایس پی ا?ر کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی حامی ہے، اس کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، بالاکوٹ حملوں سمیت پاکستان کئی مواقع پر صلاحیت کا اظہار کرچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں