میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ الیکشن میں مسترد ووٹ،پیپلز پارٹی قیادت کو رپورٹ پیش

سینیٹ الیکشن میں مسترد ووٹ،پیپلز پارٹی قیادت کو رپورٹ پیش

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدواروں کو چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین کے الیکشن کے دوران شکست کی رپورٹ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت کو پیش کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں مسترد ہونے والے 7 ووٹوں والے افراد نے الیکشن کے عملے سے ووٹنگ کا طریقہ پوچھا، عملے نے انہیں بتایا کہ ڈبے میں نام پر اسٹیمپ لگانی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان ارکان کے مطابق اس عمل میں کوئی بدنیتی شامل نہیں، ساتوں ارکان خود سامنے آئے ہیں اور انہوں نے بیان دیا، اس بات کی تصدیق سینیٹ میں موجود لوگوں سے بھی ہوئی جنہوں نے انہیں عملے سے بات کرتے دیکھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے الیکشن میں پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کو حکومتی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی جبکہ مرزا محمد آفریدی نے مولانا عبد الغفور کو شکست سے دو چار کیا تھا۔چیئر مین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار کے 8 ووٹ ضائع ہوئے تھے جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو الیکشن کے دوران 7 ووٹ زیادہ ملے تھے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز کی جانب سے اپوزیشن کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کے تاثر کو مسترد کردیا۔صحافیوں کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پوچھا گیا کہ اس طرح کی اطلاعات ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدواروں کے لیے ووٹ نہیں دیا تو اس پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب نے وفا کی۔ مجھے پتا ہے، ہم سب کو پتا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کے متحد ہونے کی وجہ سے (سینیٹ کی نشستیں) جیتیں، مزید یہ کہ ہم اسی لیے اتنے ووٹ حاصل کرسکے کہ سب نے وفا کی سب نے ساتھ دیا۔ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں جو داغ لگا تھا اپوزیشن کے سینیٹر نے وہ داغ حالیہ انتخابات میں اپنے کردار سے دھو دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں