میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ہونے کے بعدشوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموارہو گئی

سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ہونے کے بعدشوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموارہو گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی اور سینیٹر ایوب آفریدی ایوان بالا کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔ چیرمین سینیٹ کی منظوری کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ایوب آفریدی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفی پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کیا، وزیراعظم کے صوابدید ہے جس کو چاہے ذمہ داری دے، اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دینگے تو تب بھی کوئی اعتراض نہیں، مجھے موقع دیا گیا تو قوم و ملک کی خدمت کرونگا۔سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ عمران خان کی سفارش پر صدر مملکت عارف علوی نے باضابطہ منظوری دیدی۔وہ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں