میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنگلا دیش کیخلاف توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، بابراعظم کا اعتراف

بنگلا دیش کیخلاف توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، بابراعظم کا اعتراف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے۔خوش دل شاہ، فخرزمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی دکھاکر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھ کر یہ سیرہز بھی اپنینام کریں۔پی سی بی کی جانب سیجاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم نے کہا کہ لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے۔ بحثیت کپتان ہر کھلاڑی کو اس کا رول واضح طورپر بتا دیتا ہوں کہ ان سے کس قسم کی کارکردگی درکار ہے۔میں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی۔ گزشتہ چند ماہ میں فیلڈنگ کے شعبے میں بہتری ہوئی ہے، اس کے ساتھ لوئرمڈل ا?رڈر اب میچ فنش کرنا شروع ہوگیاہے جو بہت زبردست بات ہے۔ اسی جذبے اور محنت کو جاری رکھ کر کارکردگی کا گراف مزید بلند ہوسکتاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں