میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جوبائیڈن کے پالتو کتوں چیمپ، میجر کے سوشل میڈیا اکائونٹس بنا دیے گئے

جوبائیڈن کے پالتو کتوں چیمپ، میجر کے سوشل میڈیا اکائونٹس بنا دیے گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاس اپنے ساتھ اپنے پالتو کتے بھی لائیں گے ، ان کتوں کے وائٹ ہائوس آمد سے قبل ہی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کے پالتو کتوں چیمپ اور میجر کے سوشل میڈیا اکائونٹس بنا دئیے گئے سوشل میڈیا اکانٹس میں فالوورز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے پالتو کتوں کے سوشل میڈیا پر مشترکہ اکانٹس ہیں۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں چیمپ اور میجر کا مشترکہ طور پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نام فرسٹ ڈاگز یو ایس اے کے نام سے اکانٹ موجود ہے ۔نومنتخب امریکی صدر کے پالتو کتوں کا سوشل میڈیا اکائونٹ جون 2020 میں بنایا گیا تھا۔خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں صدر کی تبدیلی کے نتیجے میں وائٹ ہاس میں بہت کچھ بدل جاتا ہے ، نومنتخب صدر جوبائیڈن کے کتے چیمپ اور میجر اب وائٹ ہاوس میں ان کے ساتھ ہوں گے ۔ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاس میں کوئی بھی پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ کر باقی تمام سابق صدور نے اپنے ساتھ پالتو جانور وائٹ ہاس میں رکھے تھے ۔جو بائیڈن نے جرمن شیفرڈ نسل کے دو کتے پال رکھے ہیں جن میں سے ایک ریسکیو ڈاگ ہے ۔ چیمپ نامی کتا صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے ہے جبکہ دوسرے کتے کو جو بائیڈن 2018 میں لائے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں