میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمعیت علمائے اسلام (ف)کا کل اے پی سی بلانے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام (ف)کا کل اے پی سی بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطہ کیا اور کل (منگل کو) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی)بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اے پی سی بلانے کی تجویز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی تھی۔جے یو آئی( ف)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری اورمولانا فضل الرحمان نے اے پی سی اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے ۔جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے احسن اقبال سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اے پی سی کے حوالے سے گفتگو کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن رہنماں سے رابطے کررہے ہیں اور کل26 نومبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اے پی سی بلانے کی تجویز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں