ایس ایچ او بلال کالونی پلاٹوں پر قبضوں میں ملوث نکلا
شیئر کریں
لیز پلاٹ پر کام کرنیوالے مزدوروں کو زبردستی تھانے میں لاک اپ کردیا
بھوکا پیاسا رکھا اور حراساں کیا،اللہ بخش نے مالک سے 15 لاکھ مانگ لیے
( رپورٹ : اسد رضا ) متاثرہ شہریوں نے بالا افسران سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے راجپوت ٹرسٹ کے لیز پلاٹ پر مزدور کام کر رہے تھے اسی اثنا میں ایس ایچ او بلال کالونی اللہ بخش تمام مزدوروں کو غیر قانونی اور زبردستی تھانے لے گیا اور تھانے لے جا کر لاک اپ کر دیا مزدوروں کو لاک اپ میں بھوکا پیاسا رکھا گیا اور حراساں کیا گیا اس سارے واقعے کی اطلاع جب مجھے ملی تو میں نے ایس ایچ او بلال کالونی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن میری کوشش سود مند ثابت نہ ہو سکی بڑی حجت کے بعد ایس ایچ او بلال کالونی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ناگواری کے لہجے میں مجھ سے پلاٹ کے کاغذات منگوائے میں پلاٹ کے کاغذات لے کر تھانے پہنچا تو میں نے ایس ایچ او صاحب سے عرض کیا کہ اج ہمارے پلاٹ سے دو مزدوروں کو غیر قانونی اٹھایا گیا ہے اس پر ایس ایچ او بلال کالونی علامہ بخش نے استفسار کیا مجھے تمہارے پلاٹ سے متعلق سب معلومات ہیں ہمیں قانون نہ سکھاؤ ہم تمہارے پلاٹ سے منشیات برامد کرا سکتے ہیں لہذا 15 لاکھ روپے کا انتظام فوری کرو ورنہ پلاٹ پر چوکیداری تو دور کی بات میں کسی کو انے جانے کی بھی اجازت نہیں دوں گا جب میں نے کہا یہ زیادتی ہے میں پیسوں کا انتظام نہیں کر سکتا تو ایس ایچ او بلال کالونی نے غصے میں جواب دیا کہ میں تمہارے پلاٹ پر کسی سے بھی قبضہ کروا دوں گا مجھے دھمکی دیتے ہوئے ایس ایچ او بلال کالونی کا کہنا تھا اپ کو جہاں شکایات کرنی ہے کر لو کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہم اپ کے پلاٹ سے انکروچر اور لینڈ گریبر کو نہیں روک سکتے، میری پولیس کے اعلی حکام سے درد مندانہ اپیل ہے میرے ساتھ زیادتی اور غیر قانونی عمل کرنے والے ایس ایچ او بلال کالونی کے خلاف فوری ایکشن کیا جائے متعلقہ ایس ایچ او زبردستی میرے پلاٹ کو ہتھیا کر جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کرنا چاہتا ہے مجھ سے 15 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جو میں ادا نہیں کر سکتا میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔


