بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری، اڈیالہ جیل میں اضافی سکیورٹی تعینات
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی لیکن سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی۔ پی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کرانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے جس دوران عدالتی وقت ختم ہوگیا، بشریٰ بی بی کے وکلا ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت پہنچے تو وہ بھی جا چکے تھے۔ بشریٰ بی بی کی رہائی کے حوالے سے اڈیالہ جیل میں اضافی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔