محکمہ تعلیم کا ادارہ اسکول ایجوکیشن ، ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالمجید کو ڈائریکٹر کا اختیار
شیئر کریں
(رپورٹ: مسرور کھوڑو) محکمہ تعلیم سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج، اسکول ایجوکیشن کے ادارے ڈائرکٹوریٹ آف کرکیولم اسیسمنٹ اینڈ ریسرچ جامشورو میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات افسرکا7 ماہ سے سربراہ کے اختیارات استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، عبدالمجید بھرٹ کا ٹیچرس ٹریننگ انسٹی ٹیوشن حیدرآباد سے ڈائرکٹوریٹ آف کرکیولم اسیسمنٹ اینڈ ریسرچ میں تبادلہ ہوا تھا۔ روزنامہ جرأت کو موصول معلومات کے مطابق ڈائرکٹوریٹ آف کرکیولم اسیسمنٹ اینڈ ریسرچ جامشورو میں 9 مئی 2024 کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہونے والا افسر عبدالمجید بھرٹ غیرقانونی طور پرڈائریکٹر کے اختیارات کا استعمال کررہا ہے، ذرائع کے مطابق عبدالمجید بھرٹ حکام کے بغیر احکامات و نوٹیفکیشن جاری کیے ادارے میں سربراہ بن کر مالی و انتظامی معاملات میں دخل اندازی کر رہا ہے، جبکہ عبدالمجید بھرٹ کو حکام نے ناقص کارکردگی پر ٹیچر انسٹی ٹیوشن کے سربراہ کے منصب سے ہٹا کر ڈائرکٹوریٹ آف کرکیولم اسیسمنٹ اینڈ ریسرچ جامشورو میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کیا تھا، اس ضمن میں موقف لینے کے لیے عبدالمجید بھرٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوا۔