میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں فوجی آپریشن ،فضائی حدود کے استعمال پر امریکا پاکستان معاہدے کے قریب

افغانستان میں فوجی آپریشن ،فضائی حدود کے استعمال پر امریکا پاکستان معاہدے کے قریب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں تاہم ابھی تک معاہدے کی شرائط طے نہیں پائیں،اس بات کا دعوی امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے ،رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے گزشتہ روز آگاہ کیا گیا۔بائیڈن انتظامیہ نے ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے کا جلد امکان ہے ،رپورٹ میں دعوی کیاگیا ہے کہ پاکستان 2 شرائط پر ایم او یو سائن کرنے کیلئے رضا مند ہے۔ پاکستان کی طرف سے انسداد دہشتگردی کی کاوشوں اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کی مدد کی شرائط بھی شامل ہیں۔ ۔سی این این کے ذرائع کے مطابق امریکا سے پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں، سمجھوتے کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے،رپورٹ کے مطابق اس معائدے پر امریکی عہدیدار ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران غور ہواتاہم یہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پاکستان اس معائدے کے بدلے کیا چاہتا ہے اور امریکہ جواب میں کتنا کچھ دینے کے لئے تیار ہے ،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان سے جب اس بارے میں امریکی نشریاتی ادارے نے رابطہ کیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا،دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا۔ترجمان وزارتِ خارجہ نے جاری کیئے گئے بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا میں علاقائی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی پر تعاون چلا آ رہا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان باقاعدہ مشاورت جاری رہتی ہے، پاکستان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائیوں کیلئے ایئر کوریڈور دینے کے معاہدے کی تجدید نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں