میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں قانون توڑنے والوں کیخلاف کھڑے ہیں، وزیراعلی سندھ

ملک میں قانون توڑنے والوں کیخلاف کھڑے ہیں، وزیراعلی سندھ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں قانون توڑنے والوں کے خلاف کھڑے ہیں، ملک کو جب بھی ضرورت پڑی وکلا آگے آئے،ہر چیز کا الزام سندھ حکومت پر دیا جاتا ہے،جزیرے سندھ کی ملکیت ہیں وفاق ان پر قبضہ نہیں کرسکتا، اگر سب ذمہ داری ہی ہماری ہے تو پھر ہٹو ہم سنبھال لیتے ہیں، وفاق اس وقت 3 صوبے اسلام آباد سے کنٹرول کر رہی ہے، وفاق نے وزرائے اعلی کو اجلاس میں بلانا ہی چھوڑ دیا ہے، وفاق صوبوں کو بیوروکریسی کے ذریعے صوبوں کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے، پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا، بطور وزیراعلی سندھ اسمبلی اور عوام کے سامنے جوابدہ ہوں، احتساب بلا امتیاز سب کا ہونا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے،احتساب سے ہم کبھی نہیں گھبرائے،ہم تو نیب میں پیش ہو رہے ہیں، ہم پہلے کبھی ڈرے نہ اب ڈریں گے، آپ کس کو ڈرا رہے ہیں، ڈر اصل میں انہیں ہے، کیس بعد میں بنایا جاتا ہے گرفتار پہلے کرلیا جاتا ہے، ایک سال سے زائد ہوگیا خورشید شاہ گرفتار ہیں لیکن ابھی کیس نہیں بنا،،اس جماعت سے تعلق ہے جس کے بانی نے ملک کو آئین دیا،12 ناٹیکل مائل سمندر کے اندر اور باہر ملنے والے ذخائر صوبے کے ہیں، 12 ناٹیکل مائل تک سمندر کے نیچے ذخائر بھی صوبے کے ہیں، وفاقی حکومت جزائر سے متعلق آرڈیننس فوری واپس لے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کوہائی کورٹ بار سکھر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ آج میں سکھر کے معزز وکلاؤں کو خطاب کر رہا ہوں،میں اس پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں جس کے بانی نے پاکستان کو آئین دیا،یہاں شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی آئیں تھیں، آج میں آپ کے درمیان ہوں۔انہوں نے کہاکہ آج کل وکلا کی بہت ڈیمانڈ ہے اگر رول آف لئا ہو جائے تو آپ سب وکلا بیروزگار ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں جب کورٹ میں کسی پیشی پر جاتا ہوں وکیل مجھے بولنے نہیں دیتے۔آپ جانتے ہیں سیاستدان وہ سب بولتے ہیں جس کی ممانیت ہے۔میں وکلا برادری کو یہ نہیں کہتا کہ کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ آپ رول آف لاء کیلئے کھڑے ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں