میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک دو اہلکار زخمی

بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک دو اہلکار زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کارروائی کرتے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا گیا تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔وزیرداخلہ بلوچستان ضیالانگو کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے آج کالعدم جماعت کے چار دہشت گرد مارے، ان دہشت گردوں میں کمانڈرعبدالکریم بھی شامل ہے جو لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر رہا ہے، لشکر جھنگوی کا یہ اہم کمانڈراپنے ساتھ تیس لوگوں کو لے کر آیا تھا۔وزیرداخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کچھ دہشت گردوں کو پکڑا تھا، انہوں نے اس گروہ کاانکشاف کیا تھا، ہم کہہ چکے تھے کوئٹہ میں تھریٹ موجود ہے، لہذا اپوزیشن کوئٹہ میں ہونے والاجلسہ منسوخ کرے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو گرفتار کیا تھا، سی ٹی ڈی کا حکام کے مطابق ملزم نے دوران حراست سریاب میں قتل، ڈبل روڈ پر بینک ڈکیتی کا بھی اعتراف کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں