میونسپل کمشنر سمیت 2 افسران کو معطل
ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
(رپورٹ: علی کیریو)کراچی میں سائن بورڈز پر رشوت لینے کے الزام میں میونسپل کمشنر سمیت 2 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میونسپل کارپوریشن شرقی کے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو اور ڈائریکٹر اشتہارات جاوید الرحمان کلوڑ کو معطل کیا گیا ہے، دونوں افسران کو سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں افسران ضلع شرقی میں اپنے ایجنٹس کے ذریعے ایک نجی کمپنی سے سائن بورڈز اور دیواروں پر اشتہارات پر رشوت لیتے تھے، وسیم مصطفی سومرو اور جاوید الرحمان کلوڑ نجی کمپنی سے اشتہارات کے کم پیسے لیتے تھے اور کمپنی کو فائدہ دیتے تھے،نوٹیفکیشن میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ دونوں افسران پر رشوت لینے کی بات چارج شیٹ تصور کی جائے گی۔