میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گریڈ 14 کے افسر ٹارگٹ کلرعدنان عرف ملا کے سنسنی خیز انکشافات

گریڈ 14 کے افسر ٹارگٹ کلرعدنان عرف ملا کے سنسنی خیز انکشافات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں محکمہ کے ایم سی کا ایک ایسا لاڈلا ملازم سامنے آیا ہے جو کہ پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں اشتہاری ہونے کے باوجود 14 ویں گریڈ تک ترقی کر گیا۔کورنگی سے گرفتار کیے گئے ٹارگٹ کلر عدنان عرف ملا نے دورانِ تفتیش پولیس اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عدنان عرف ملا نے دورانِ تفتیش 1996ء میں ایس ایچ او ذیشان کاظمی پر حملے کا انکشاف کیا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ ملزم نے سعودآباد میں ایس ایچ او ناصر لودھی کو جان سے مارنے کی نیت سے بھی حملہ کیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے ۔ 2016ء میں ملزم نے کھوکھراپار میں مخالف پارٹی کے عہدیدار کو فائرنگ کر کے قتل کیا، جبکہ سعودآباد کے علاقے میں بھی مخالف پارٹی کے 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔1997ء میں سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر ملزم کے ایم سی میں نائب قاصد بھرتی ہوا اور حیرت انگیز طور پر مفروری کے دوران ہی ترقی کرتا ہوا 14 گریڈ تک پہنچ گیا۔ملزم 2002ء سے 2012ء تک مانسہرہ اور راولپنڈی میں مفرور رہا اور مفرورری کے دوران اس نے مانسہرہ میں بھی خاتون سے شادی کی جبکہ ملزم کی پہلی بیوی کراچی میں مقیم ہے ، ملزم اپنی رہائش گاہ تبدیل کرتا رہتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں