میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کے پلیٹس لیٹس کی تعداد میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک کمی

نواز شریف کے پلیٹس لیٹس کی تعداد میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک کمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹس لیٹس کی تعداد میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک کمی ہوئی اور پلیٹس لیٹس کی تعداد 29 ہزار سے کم ہوکر 7 ہزار پر پہنچ گئی۔21 اکتوبر کی رات سابق وزیراعظم کو طبیعت ناساز ہونے پر قومی احتساب بیورو(نیب) کے دفتر سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق رات 8 بجے سابق وزیراعظم کے خون کے نمونوں میں پلیٹس لیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک مزید کم ہو کر 12 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔گزشتہ روز اسپتال میں ہی ان کے پلیٹیلٹس کی تعداد خطرناک حد تک گر کر 2 ہزار رہ گئی تھی جس کے بعد انہیں 3 میگا یونٹس پلیٹس لیٹس لگائے گئے تھے جس کے بعد ان کے پلیٹس لیٹس میں اضافہ ہوا تھا۔

لیکن اب ایک بار پھر ان کے پلیٹس لیٹس کی تعداد پھر تشویشناک حد تک کم ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹس لیٹس کی تعداد 29 ہزار سے کم ہوکر 7 ہزار پر آگئی تھی جس پر سابق وزیراعظم کو دوبارہ پلیٹس لیٹس یونٹ لگایا گیا جب کہ میڈیکل بورڈ کی معاونت کے لیے ایک ڈاکٹر اسلام آباد اور ایک کراچی سے بلایاگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق اسپتال میں مسلسل مانیٹرنگ ہورہی ہے ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھائی کی عیادت کیلئے سروسز اسپتال پہنچے ۔ عیادت کرنے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، ایازصادق، خرم دستگیر، برجیس طاہر اور دیگررہنما بھی شامل تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں