میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امن کیلئے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں، شاہ محمودقریشی کااقوام متحدہ کے 73ویں عالمی دن پر خطاب

امن کیلئے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں، شاہ محمودقریشی کااقوام متحدہ کے 73ویں عالمی دن پر خطاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور امن کیلئے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔اقوام متحدہ کے 73ویں عالمی دن پروزارت خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں غیرملکی سفیر، مندوبین کی کثیر تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ، اقوام متحدہ نے ماحولیات، امن سمیت دیگرشعبوں میں فقیدالمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ نے غربت کے خاتمے،صحت، انسانی ہمدردی کے شعبے میں بے مثال کردارادا کیا، اقوام متحدہ کے طے کردہ مقاصد کے حصول کے لیے دل جمعی سے کوشاں رہیں گے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور امن کے لیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں، 1960 سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں