محکمہ ورکس اینڈ سروسز ،کوسٹل ہائی وے ڈویژن کے 7 ارب کے منصوبے میں مبینہ کرپشن
شیئر کریں
اینٹی کرپشن نیشکایت پر انکوائری شروع کر دی، چنیسر آریسر سمیت افسران کو نوٹس ، بیان ریکارڈ کروانے، متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت
ایگزیکٹو اانجینئر وحید بھٹی اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرمجتبیٰ عمیر سدھایو نے جعلسازی کر کے 7 ارب کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو جاری کیا ،جرأت رپورٹ
محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی کوسٹل ہائی وے ڈویژن کے 7 ارب روپے کے منصوبے میں مبینہ کرپشن، اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کر دی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی پروینشل کوسٹل ہائی وے ڈویژن کے 7 ارب روپے منصوبے میں کرپشن ہونے کا خدشہ ہے، سماجی تنظیم کرپشن واچ فورم کے چیٔرمین چنیسر آریسر نے اینٹی کرپشن سندھ میں منصوبے میں مبینہ کرپشن پر پروینشل ہائی وے ڈویزن کے ایگزیکٹو انجینئر وحید علی بھٹی، اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرمجتبیٰ عمیر سدھایو کے خلاف شکایت درج کی ہے، اینٹی کرپشن نے شکایت پر انکوائری شروع کی ہے اور چنیسر آریسر سمیت افسران کو نوٹس جاری کر کے اپنے بیان ریکارڈ کروانے، متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب چنیسر آریسر کا دعوی ہے کہ ایگزیکٹو انجینئر وحید بھٹی اور اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرمجتبیٰ عمیر سدھایو نے جعلسازی کر کے 7 ارب روپے کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو جاری کیا ہے، ٹھیکے کی بڈ میں بتائے گئے اخبارات میں ٹینڈر بھی شایع نہیں کیا گیا۔


