میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی میڈیا نے پاکستان میں ’را‘ کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

بھارتی میڈیا نے پاکستان میں ’را‘ کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی’’ را ‘‘کا پاکستان میں نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر تے ہوئے اعتراف کیا کہ اسے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا،جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را ‘‘کا جاسوسی نیٹ ورک اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بے نقاب کر دیا۔بھارتی ٹی وی چینل پرو پنجاب کو انٹرویو دیتے ہوئے را کے سابق جاسوس ڈینیل نے انکشاف کیا کہ اسے’’ را‘‘ کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ڈینیل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو میں را کے ایجنٹ ڈینیل نے اعتراف کیا کہ اس نے پاکستان میں بھارت کے لیے جاسوسی کی اور پکڑا بھی گیا، پاکستان میں چار سال قید کاٹی۔ ڈینیل نے ’’را ‘‘اور بھارتی فوج کے ایک اور جاسوس راجو سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ وہ اب پاکستان میں قید ہے۔ڈینیل نے بتایا کہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔سابق بھارتی ایجنٹ نے کہا کہ’’ را ‘‘اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں