میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ڈی اے کو بڑا دھچکا ، راشدی خاندان پیرپگاڑا کو چھوڑ گیا

جی ڈی اے کو بڑا دھچکا ، راشدی خاندان پیرپگاڑا کو چھوڑ گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) جی ڈی اے کو بڑا دھچکا راشدی خاندان پیرپگارا کا ساتھ چھوڑ گیا ،سابق رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی انکے خاوند اورحاجی محمد مصطفی راشدی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے آئندہ چند روز میں جی ڈی اے کے مزید رہنماؤں کی بغاوت کا امکان۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی سربراہی میں ایک وفد جس میں سعید غنی،امتیاز شیخ،قائم علی شاہ،اعجاز جکھرانی، خورشید جونیجو، ندا کھوڑو، نظیر احمد بگھیو،ضیاالحسن لنجار، طارق انور سیال، شیراز راجپر و دیگر شامل تھے، مہتاب اکبر راشدی کی رہائشگاہ پر پہنچا تھا ،وفد کی جانب سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ مہتاب اکبر راشدی کے خاوند اکبر راشدی پیر پگارا کے رشتہ دار بھی بتائے جاتے ہیں نے بھی جی ڈی اے کا ساتھ چھوڑنے کو ضروری قرار دے دیا ہے، آ ئندہ آنے والے دنوں میں انہیں سندھ میں بڑی ذمہ داری دیے جانے کا اندیشہ ہے۔واضح رہے کہ مہتاب اکبر راشدی 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکنِ سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے اداکارہ کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں کام کیا۔ اس کے بعد وہ بیوروکریسی کی طرف چلی گئیں۔ وہ سندھ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف سندھولوجی کی ڈائریکٹر، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ریجنل آفس کی ڈائریکٹر اورسندھ گورنمنٹ میں ڈائریکٹر لیاقت لائبریری، سیکریٹری کلچر اینڈ ٹوارزم اور سیکریٹری یوتھ افیئر ز اینڈا سپورٹس کے مناصب پر فائز رہیں۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد پروگراموں کی میزبانی بھی کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں