کراچی سے حکمرانوں کی توجہ ہٹ گئی، گیار ہ سو ارب کس نے دیکھے،مصطفیٰ کمال
شیئر کریں
مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی توجہ کراچی سے ہٹ گئی، سناٹا چھا گیا، بیس روز بعد بھی کئی علاقوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا، گیار سو ارب کس نے دیکھے، پیکج کی ڈرامہ بازی جانتے ہیں، کراچی کے شہریوں کو صرف آرمی چیف سے امیدیں وابستہ ہیں۔چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کچھ روز قبل کراچی کے مسائل پر سب کی توجہ تھی، چیف جسٹس نے بھی کراچی کے مسائل کا نوٹس لیا، ہم صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت سے پہلے ہی مایوس تھے، ایم کیو ایم کی بلدیاتی حکومت سے ہم پہلے ہی مایوس تھے، وفاقی حکومت اور لوکل گورنمنٹ سے کوئی امید نہیں، ہم جانتے ہیں پیسے کاغذوں پر نہیں آتے اس کے لئے منصوبہ ہوتا ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کراچی کی 80 فیصد نکاسی کا مسئلہ 3 نالوں کی صفائی سے حل ہوسکتا ہے، نالوں پر تجاوزات قائم ہیں، خدارا وفاق ہماری امید کو مایوسی میں نہ بدلے، اگر مسائل حل نہیں کرنے تھے تو مداخلت نہیں کرنی تھی، جو کہتا ہے کہ کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہمیں اختیار دیں ہم حل کر کے دکھاتے ہیں۔