اسکولوں سے ہر گریڈ کی علیحدہ، علیحدہ فیس کی تفصیلات 29 اکتوبر تک طلب
ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
نجی ا سکولوں کی فیسوں میں کمی کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) نے تمام ا سکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا ۔ تمام ا سکولوں سے ہر گریڈ کی علیحدہ، علیحدہ فیس کی تفصیلات 29 اکتوبر تک طلب کر لی گئیں ۔ پیرا نے نجی اسکولوں کو جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ سپریم کور ٹ نے تمام نجی تعلیمی اداروں کی فیس جنوری 2017 کی سطح پر منجمد کر دی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی احکامات کے مطابق فیسوں کا ازسر نو تعین کیا جائے گا اور جب تک نئی فیسوں کا تعین نہیں ہوتا ،اس وقت تک جنوری 2017 والی فیس لاگو رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں کے تعین اور والدین کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی میں تاخیر سے فیس جمع کروانے پر کوئی ادارہ بچوں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔