میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

رپورٹ پبلک کرنے کے متعلق درخواستیں فل بنچ کے روبرو زیرسماعت ، فل بنچ کی موجودگی میں سنگل بنچ کیس کی سماعت نہیں کر سکتا
جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ،رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ‘ ہوم سیکرٹری پنجاب کی استدعا
قائمقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد اپیل سماعت کے لئے مقرر ، جسٹس عبدالسمیع کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 25ستمبر کو سماعت کرے گا
پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون کی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے عدالتی حکم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں 20 سے زائد صفحات کی انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی جس میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ رپورٹ پبلک کرنے کے متعلق درخواستیں فل بنچ کے روبرو زیرسماعت ہے، فل بنچ کی موجودگی میں سنگل بنچ کیس کی سماعت نہیں کر سکتا جبکہ سنگل بنچ نے تحریری جواب جمع کروانے کا موقع ہی نہیں دیا۔اپیل کے مطابق آئینی درخواست میں تحریری جواب سنے بغیرہی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوڈیشل انکوائری حکومت صرف حقائق جاننے کیلئے ہوتی ہے تاکہ کسی بھی واقعہ کے حقائق سامنے آئیں اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔انکوائری رپورٹ جاری کرنا یا نہ کرنا حکومت کی صوابدیدی اختیار ہے اور وہ حالات کے مطابق فیصلہ کر سکتی ہے۔ انکوائری کوئی عدالتی فیصلہ نہیں ہوتا۔ اس کو بطورشہادت استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے عدالت ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔بعد ازں قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کی منظوری کے بعد اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ۔ جسٹس عبدالسمیع کی سربراہی میں جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ 25ستمبر کو اپیل پر سماعت کرے گا ۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرلانے کا حکم دے دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں