میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں

حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

دستاویزات میں 2003 سے 2006 کے دوران عمران خان کی الیکشن کمیشن میں داخل کی گئی مالی تفصیلات شامل
سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کیلئے دائردرخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لیگی رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں ۔دستاویزات میں 2003 سے 2006 کے دوران عمران خان کی الیکشن کمیشن میں داخل کی گئی مالی تفصیلات شامل ہیں ۔سپریم کورٹ میں جمع کردہ گوشواروںکے مطابق عمران خان نے دستاویزات میں لندن فلیٹ کی 2004 میں فروخت، بنی گالہ کیلئے جمائمہ سے قرضہ لینے کا ذکر نہیں ۔دستاویزات میں عمران خان کا پیشہ کل وقتی سیاستدان لکھا ہوا ہے ۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ‘سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائردرخواستیں سماعت کے لیے مقررکردی گئیں۔درخواستوں کی سماعت منگل( 26 ستمبر کو) چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا ،بینچ کے ممبران میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں عدالت نے عمران خان، جہانگیر ترین، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کونوٹسز جاری کردئیے ہیں ۔یاد رہے کہ عدالت نے عمران خان سے بنی گالامیں زمین خریداری کی منی ٹریل میں موجود خلا اورعدالتی سوالات پر وضاحت مانگ رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں