میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلم شیف کا نیا ڈائیلاگ پروموجاری

فلم شیف کا نیا ڈائیلاگ پروموجاری

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سیف علی خان اپنے مداحوں کو ایک باورچی کے روپ میں نظر آئیں گے
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب سیف علی خان اپنے مداحوں کو ایک باورچی کے روپ میں نظر آئیں گے۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق سیف علی خان کی نئی بالی ووڈ فلم شیف کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ‘ راجہ کرشنا مینن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم شیف2014میں بننے والی مشہور امریکی کامیڈی ڈرامہ فلم شیف کا ری میک ہے۔بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ‘شیف میں سیف علی خان بھارتی اداکارہ پدماپریا کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں دھانیش کارتھک، دنیش پرابھاکر، چندن رائے سنیال اور چائلڈ ایکٹر ساور کامبلے شامل ہیں۔واضح رہے سیف علی خان نے فلم ‘شیف’میں ایک ماہر باورچی کے روپ میں نظر آئیں گے اور اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کیلئے سیف نے کوکنگ کلاسز لی ہیں جبکہ فلم رواں سال 6اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں