میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت 27ویں ترمیم اور نئے صوبوں پر مکمل غیر سنجیدہ ہے ،رانا ثناء اللہ

حکومت 27ویں ترمیم اور نئے صوبوں پر مکمل غیر سنجیدہ ہے ،رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

برسلزدورے میں آرمی چیف کے ساتھ سہیل وڑائچ موجود تھے ، کالم میں درست تھا
گرفتاریوں عدالتی فیصلوں کا مذاکرات اور بات چیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، گفتگو

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 27 ویں ترمیم اور ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مکمل غیر سنجیدہ ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی تسلیم کر لے گئے ہیں، پی ٹی آئی امیدوار پر ہم نے کوئی اعتراض نہیں لگایا، 9 ستمبر کو الیکشن ہوگا، معزز ایوان فیصلہ کرے گا۔ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ جب تک ٹیبل پر نہیں بیٹھیں گے مسئلہ نہیں بتائیں گے تو اس وقت معاملہ حل نہیں ہوگا، میثاق استحکام پاکستان پر بات ہوکر منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے دورے کے وقت برسلز میں سہیل وڑائچ موجود تھے ، انہوں نے اپنے تجسس پر کالم چھاپا تو اس پر بات درست تھی لیکن اس پر وی لاگ، پوڈ کاسٹ سے بات بڑھائی گئی، سہیل وڑائچ کے خلاف سزا کی کوئی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں عدالتی فیصلوں کا مذاکرات اور بات چیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، پلوامہ ہوا تو ہم نے نہیں کہا ہماری شرائط پر بات کریں گے ، جس تفتیشی کے پاس کیس ہوگا یا گرفتاری کرنے والے نے ڈائیلاگ نہیں کرنا۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ خان نے جیل میں اچھا وقت گزارا ہے ، ہمیں کوئی اعتراض نہیں خان کو دو دو اے سی دیے جائیں، صبح، دوپہر اور شام کا کھانا پی سی سے منگوا دیں۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ برسلز اور امریکہ کے دورے میں آرمی چیف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو ہوئی تھی۔ اس دوران سینئر صحافی سہیل وڑائچ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے اپنے کالم میں جو لکھا وہ درست تھا، تاہم وی لاگز اور پوڈکاسٹس کے ذریعے اس پر غیرضروری باتیں بڑھا دی گئیں، سہیل وڑائچ کے خلاف کسی سزا کی بات نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں