میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا دانش سے متعلق نیا انکشاف

کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا دانش سے متعلق نیا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی کے علاقے کارساز میں سروس روڈ پر اپنی لینڈ کروزر کی ٹکر سے باپ بیٹی کو کچل کر جاں بحق اور دیگر 5 افراد کو زخمی کرنے والی خاتون نتاشا دانش کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آگیا۔جائے وقوع کے اطراف کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے مطابق خاتون ڈرائیور نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نتاشا نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو ٹکر ماری، سفید گاڑی سامنے سے آئی تو خاتون نے اپنی گاڑی کی رفتار کو کم کیا اور پھر تیزی سے گاڑی چلا دی۔خاتون کی گاڑی نے سفید گاڑی کے پچھلے دروازے کو ٹکر ماری اور پھر گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بھی ہٹ کیا جس سے وہ موٹر سائیکل سمیت گر گئے۔ٹکر مارنے کے فوراً بعد خاتون تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعہ شام 6 بج کر 11 منٹ پر پیش آیا، گاڑی سے ٹکر مارنے کے واقعہ کے بعد وہاں موجود شہریوں اور سیکیورٹی گارڈز کو جمع ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔وہاں سے فرار ہونے کے بعد خاتون نے اسی روڈ پر آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو بری طرح ہٹ کیا جس کے نتیجے میں وہ اڑتے ہوئے بری طرح سڑک پر جا گرے اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پہلے واقعہ کی وجہ سے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے تیز گاڑی چلا رہی تھی اور اسی تیز رفتاری کی وجہ سے دوسرا اندوہناک حادثہ ہوا۔ذرائع کے مطابق، پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نتاشا کی گاڑی ایک اندازے کے مطابق 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سروس روڈ پر سفر کر رہی تھی جہاں رفتار کی حد 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ بہادر آباد میں متوفی کے بھائی اور متوفیہ لڑکی کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس کی دو سماعتیں ہوچکی ہیں۔آخری سماعت میں عدالت نے ملزمہ کو روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں