میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری :زیرِ تعمیر عمارت کے ٹھیکیدار کو ایران سے بھتے کی کال موصول

لیاری :زیرِ تعمیر عمارت کے ٹھیکیدار کو ایران سے بھتے کی کال موصول

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

لیاری بہار کالونی میں زیرتعمیرعمارت کے ٹھیکیدار کو ایران سے بھتے کی کال موصول ہوئی ، جس میں 10لاکھ روپے بھتہ مانگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بہارکالونی میں زیرتعمیرعمارت کے ٹھیکیدارسے 10لاکھ بھتہ طلب کیا گیا اور بھتہ نہ دینے پر پلاٹ پر شدید فائرنگ کی گئی۔واقعے کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں بتایا کہ 18اگست کی شام ایران سے بھتے کی کال موصول ہوئی، زاہد لاڈلہ گینگ کے مبینہ کمانڈر نے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا۔،مدعی مقدمے نے کہا کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں کام بندکرنیکی دھمکیاں دی گئیں، دھمکیوں پرمیں خوف اورذاتی مصروفیت کے باعث پنجاب چلاگیاتھا۔ملزمان کی جانب سے مسلسل کال موصول ہونے پر2لاکھ دینے کی آفرکی گئی اور بھتہ نہ دینے پرموٹرسائیکل سوارملزمان نے پلاٹ پرفائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں