میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے بھائی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، علیمہ خان

مجھے بھائی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، علیمہ خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہیں بھائی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، ہمیں ملاقات سے منع کیا جاتا ہے، جیل حکام کہتے ہیں اوپر سے پوچھنا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ اوپر سے پوچھ کر جیل حکام ہمیں ملاقات سے منع کر دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی بہن نے کہا کہ میں ملاقات کیلئے اٹک جاں گی، ہم نے ان سے ملاقات کرنی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں