میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،پٹہ سسٹم مافیاکی خالد جمالی کے ذریعے ایس بی سی اے بجٹ میں ہیر پھیر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،پٹہ سسٹم مافیاکی خالد جمالی کے ذریعے ایس بی سی اے بجٹ میں ہیر پھیر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا نے منظور نظر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمالی کے ذریعے ایس بی سی اے کے بجٹ میں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کی، شہر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی ڈیمالیشن کا خرچہ متعلقہ افسر کے ذمہ ہوتا ہے جبکہ ایس بی سی اے کے بجٹ سے ڈیمالیشن کا بجٹ پٹہ سسٹم مافیا ہڑپ کرلیتی ہے خالد جمالی کو چار عہدے دینے کا مقصد ایس بی سی اے کے بجٹ میں ہیر پھیر کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا نے ایس بی سی اے کے سرکاری بجٹ میں بھی بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کر رکھی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا نے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمالی کو ایس بی سی اے میں 4 انتہائی اہم عہدے دے رکھے ہیں ذریعے کے بقول ایس بی سی اے کا بجٹ، فنانس، پروکومنٹ سب ہی پٹہ سسٹم کے منظور نظر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمالی کے پاس ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے سرکاری فنڈ میں ساری ہیر پھیر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمالی کے ذریعے ہی کرائی جاتی ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی تعمیرات کو ڈیمالیشن کرتی ہے اور شہر کے تمام اضلاع میں ہی ایس بی سی اے کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو ڈیمالیشن کیا جاتا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ تمام ڈیمالیشن کے اخراجات متعلقہ علاقائی افسر برداشت کرتا ہے اور جب وہ ڈیمالیشن کے بعد فائل آگے بھیجتا ہے تو اس فائل پر مرضی کا ڈیمالیشن بجٹ منظور کرکے پٹہ سسٹم خود ہڑپ کرجاتا ہے جرأت کو ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 120 گز کے پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کیلئے 2 سرکاری قلی (مزدور) دیئے جاتے ہیں جوکہ انتہائی کم ہوتے ہیں اور ڈیمالیشن پر جانیوالا افسر اپنے پیسوں سے پرائیویٹ مزدوروں کو لیکر ڈیمالیشن پر جاتا ہے مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ ایک 120 گز کی ڈیمالیشن پر 50 سے 60 ہزار کا خرچہ آتا ہے جو افسر خود برداشت کرتا ہے اس دوران مذکورہ افسران ڈیمالیشن کے دوران غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈر سے کم زیادہ ڈیمالیشن کرنے کے نام پر رقم وصول کرلیتا ہیجبکہ ایس بی سی اے کے بجٹ سے پٹہ سسٹم مافیا اپنے حساب سے اس ڈیمالیشن کا بل بناکر ہڑپ کرلیتی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے فنڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمالی کے ذریعے جو خوردبرد کرائی گئی ہے اس کا غیر جانبدار آڈٹ کرایا گیا تو اہم انکشافات سامنے آئیں گے واضح رہے کہ پٹہ سسٹم مافیا نے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمالی کو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ کی نگرانی کا بھی ٹاسک سونپا ہوا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمالی کے پاس ڈی جی یاسین شر بلوچ کے پی ایس او (پرسنل اسٹاف آفیسر) کا بھی چارج ہے اور وہ ڈی جی کی تمام دفتری سرگرمیوں سے پٹہ سسٹم کو مکمل آگاہ رکھتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں