میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ،بھارت نے معافی مانگ لی ،ہندوستانی ایئرفورس کے 3 افسران برطرف

پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ،بھارت نے معافی مانگ لی ،ہندوستانی ایئرفورس کے 3 افسران برطرف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

انکوائری کے بعد غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر کو برطرف کیا گیا، بھارتی ائیرفورس
رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی
نئی دہلی(فارن ڈیسک)پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ،ہندوستانی ایئرفورس کے 3 افسران برطرف کر دیے گئے۔ جبکہ واقعے پربھارت نے پاکستان سے معافی بھی مانگ لی ہے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کورٹ آف انکوائری کے بعد تکنیکی غلطی سے پاکستان میں میزائل فائر ہونے کے واقعے پر 3 افسران کو برطرف کردیا۔ رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم بھارت نے واقعے کو تیکنیکی غلطی قرار دیا تھا اور واقعے کی اعلی سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔اب بھارتی ائیرفورس نے کورٹ آف انکوائری کے بعد 3 افسران کو برطرف کردیا ہے جن میں ایک گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔ انکوائری کے مطابق غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں ان فوجی افسران کو برطرف کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں