میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کو سزا ہوسکتی ہے توآئین  روندنے والے کو کیوں نہیں،احسن اقبال

وزیراعظم کو سزا ہوسکتی ہے توآئین روندنے والے کو کیوں نہیں،احسن اقبال

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد( بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو عدالت نے باہربھیجا، وزیراعظم کو سزا ہوسکتی ہے توجس نے آئین کو روندھا اس کو بھی سزا ہونی چاہیے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام درست نہیں، نادرا میگا سینٹرکے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک اور دنیا میں امن دیکھنا چاہتا ہے، عالمی برادری سے ملکر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں