میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کے ارکان نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگالیا

تحریک انصاف کے ارکان نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگالیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم بھوک ہڑتالی کیمپ لگا رہے ہیں، بھوک ہڑتالی کیمپ روٹیشن کے ساتھ چلائیں گے، ہمارے ارکان اسمبلی اس کیمپ میں شرکت کریں گے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ رؤف حسن اور دیگر کارکنان کا 10 روز کا ریمانڈ مانگا گیا ہے، ہم نے روف حسن اور دیگر کارکنان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی ہے، عدالت کو بتایا کہ رؤف حسن 75 سال کے ہیں اور کینسر کے مریض ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے عدالت کو بتایا کہ آفس میں موجود واٹر ڈسپنسر سمیت سب لے گئے ہیں، اقلیتیوں کے لیے مخصوص نشستوں کے لیے آنے والوں کو بھی اٹھالے گئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی، تحریک انصاف محب وطن تھی، ہے اور رہے گی۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جماعت پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی، تحریک انصاف تھی، ہے اور رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں