اسحاق ڈار کے آنے کا مطلب الیکشن ایک سال آگے ہوں گے‘ شیخ رشید
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت اور اس کے وزیراعظم کا فیصلہ اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا دکھائی دے رہا ہے ،سیاسی اندھے رشتے داروں میں ریوڑیاں بانٹنا چاہتے ہیں ،آئینی ترمیم کے بغیر نگران وزیراعظم کو الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی اختیارات نہیں مل سکتے ،اسحاق ڈار کے آنے کا مطلب آئی ایم ایف ناراض ،ڈالر 300 کی حد پار ،الیکشن ایک سال آگے ہوں گے،الیکشن کی تاخیر معیشت کی تباہی اور غریب کا زندہ دفن ہونا ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ اور پی پی پی یہ چاہتی ہے کہ نگران وزیراعظم ان کے جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہو ،لندن کے ڈاکٹر بھی بڑے با کمال ہیں وہ نواز شریف کو لندن سعودی عرب دبئی جانے کا مشورہ دیتے ہیں اورپاکستان جانے کی اجازت نہیں دیتے ۔