میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں تین خاندانوں کی حکومت مسلط کرنے کی تیاریاں

ملک میں تین خاندانوں کی حکومت مسلط کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :صابر علی) ملک میں ایک مرتبہ پھر تین خاندانوں کی حکومت مسلط کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں واضح رہے کہ نگراں اور عام انتخابات کے بعد مستقل حکومت میں بھی تین خاندانوں12 کے خاندان کے اہم افراد کو نہ صرف نگراں حکومتوں بلکہ عام انتخابات کے بعد مستقل حکومت میں بھی اہم حکومتی عہدے دئے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کی جماعت کو عام انتخابات اور سیاست سے دو ر رکھ کر مذکورہ تینوں خاندانوں کی حکومت بنانے کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے موجودہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار جو نواز شریف کے سمدھی ہیں انہیں متفقہ طور پر نگراں وزیراعظم بنانے کی تجویز ہے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے وزیراعظم کے لئے نوازشریف کا اعلان کردیا ہے اس طرح ایک سمدھی نگراں اور دوسرا مستقل وزیراعظم ہوگا جبکہ سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی نواز شریف خاندان کی مکمل حکمرانی ہوگی اسی طرح سندھ میں زرداری خاندان کی حکمرانی برقرار رہے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان کا خاندان حسب سابق وفاقی اور کے پی کے کی حکومتوں میں اہم عہدوں پر براجمان ہوگا سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ موقف درست تھا کہ رجیم چینج کے ذریعے انہیں ہٹا کر کرپٹ خاندانوں کی حکومت لائی جائے گی دوسری جانب آج عمران خان کا میڈیا پر نام لینے پر بھی پابندی ہے نواز شریف زرداری اور مولانا فضل الرحمان خاطر جمع رکھیں یہ وقت ان پر بھی آسکتا ہے سیاست دانوں نے صورتحال سے سبق سیکھنے کے بجائے صرف اپنے مفادات کے لئے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور اپنے مفادات حاصل کرنے کی سیاست کو اپنا مقصد بنا لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں