میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :شعیب مختار انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے بعد ایف آئی اے نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس میں شامل 211 ملزمان کی جلد گرفتاری سے متعلق رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا آئندہ چند روز میں اہم ملزمان کی گرفتاریاں متوقع۔تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ چند روز میں اہم گرفتاریاں بھی سامنے آئیں ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول کو ریڈ نوٹس میں شامل پاکستانی 211 ملزمان کی جلد گرفتاری سے متعلق خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے آئندہ چند روز میں مختلف ممالک میں روپوش مفرور ملزمان کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان ہے۔واضح رہے انٹرپول کی جانب سے پبلک کیے گئے ریڈ نوٹس کی تعداد 7190 بتائی جاتی ہے جن میں سے 211 نوٹس پاکستانی شہریت رکھنے والوں کیخلاف حساس اداروں کی درخواست پر جاری کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں