امن معاہدے کے لیے افغان صدر استعفے دیں ،سہیل شاہین
شیئر کریں
افغان طالبان نے امن معاہدے کے لیے افغان صدر کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ افغان صدر کو عہدے سے ہٹائے بغیر امن معاہدہ نہیں ہو سکتا، افغانستان میں طاقت کے بل بوتے پر قبضہ نہیں چاہتے،افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے نئی حکومت کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان اور دوحہ مذاکراتی گروہ کے رکن سہیل شاہین نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب اشرف غنی کی حکومت ختم ہوگی اور دونوں فریقین کی جانب سے قابل قبول مذاکرات کے بعد نئی حکومت کابل میں قائم ہوجائیگی تو وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں گے۔میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اقتدار کی اجارہ داری پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ ماضی میں افغانستان میں اقتدار پر اجارہ داری قائم کرنے والی حکومتیں کامیاب نہیں ہوئیں لہذا ہم اسی فارمولے کو دہرانا نہیں چاہتے۔تاہم انہوں نے اشرف غنی کی مستقل حکمرانی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور انہیں جنگی راہب قرار دیا اور ان پر یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے عیدالاضحٰی کے اسلامی دن کے روز بھی تقریر کے دوران طالبان کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ مطابق سہیل شاہین نے اشرف غنی کے حکومت کرنے کے حق کو مسترد کرتے ہوئے 2019 کے انتخابات میں سامنے آنے والے بڑے فراڈ کی نشاندہی کی۔یاد رہے کہ اس انتخابات میں اشرف غنی اور ان کے حریف عبداللہ عبد اللہ دونوں نے اپنی جیت ظاہر کرتے ہوئے خود کو صدر قرار دیا تھا، بعد ازاں ایک معاہدے کے بعد اب عبداللہ عبداللہ حکومت میں دوسرے نمبر پر ہیں اور مصالحتی کونسل کے سربراہ ہیں۔واضح رہے کہ اشرف غنی نے اکثر یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اس وقت تک عہدے پر رہیں گے جب تک نئے انتخابات اگلی حکومت کا تعین نہیں کردیتے۔گزشتہ ہفتے کے ا?خر میں عبداللہ عبداللہ نے طالبان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی سربراہی کی تھی۔جس کا اختتام مزید مذاکرات کے وعدوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کے تحفظ پر ترجیح کے ساتھ ہوا تھا۔