میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی رہنمائوں کی جاسوسی، پاکستان کااقوام متحدہ سے بھارت کیخلا ف کارروائی کامطالبہ

عالمی رہنمائوں کی جاسوسی، پاکستان کااقوام متحدہ سے بھارت کیخلا ف کارروائی کامطالبہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان سمیت عالمی رہنماوں، انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں، حکومتی اہلکاروں، سفارت کاروں، ججزاور صحافیوں کے کمپیوٹرز اور فونز کی جاسوسی کے لئے بھارت کی طرف سے اسرائیلی سپائی وئیر۔ پیگاسیس کے استعمال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان رپورٹس کی تحقیقات کرائے او رمرتکب بھارتیوں کا احتساب کریں،دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عالمی میڈیا کی یہ رپورٹس ہمارے لئے شدید تشویش کا باعث ہیں جن سے اپنے شہریوں، غیرملکیوں کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسرائیلی ساختہ سپائی وئیر استعال کرنے کی بھارتی حکومت کی منظم جاسوسی کارروائیاں بے نقاب ہوگئی ہیں۔ہم بھارتی ریاستی سرپرستی میں جاری وسیع نگرانی اور جاسوسی کی ان کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جو ذمہ دار ریاست کی عالمی اقدار کے صریحا منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختلافی آوازوں کو دبانے کے لئے غیرقانونی طورپر چوری چھپے نگرانی کرنا آر ۔ایس۔ ایس ،بی۔ جے۔ پی کا پرانا حربہ اور وطیرہ ہے تاکہ بھارت غیرقانونی طورپر اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے اور پاکستان کے خلاف گمراہ کن غلط اطلاعات پھیلاتا رہے۔رواں سال کے آغاز میںای۔یو۔ڈِس انفو۔ لیب، بھارتی کارنیکلز کے منکشف ہونے پر دنیا نام نہاد بھارتی جمہوریت کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہم ان انکشافات پر پیش رفت کا گہرائی سے مشاہدہ کررہے ہیں اورمتعلقہ عالمی فورمز کی توجہ ان غیرقانونی بھارتی سرگرمیوں کی طرف مبذول کرائیں گے۔ان رپورٹس کی سنگینی کے پیش نظر ہم اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائیں اور حقائق سامنے لاتے ہوئے اس جرم کے مرتکب بھارتیوں کا احتساب کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں