میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چاند کا معاملہ فواد چودھری خودکو سائنس کا امام سمجھتا ہے، مفتی منیب الرحمن

چاند کا معاملہ فواد چودھری خودکو سائنس کا امام سمجھتا ہے، مفتی منیب الرحمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

چاند کے معاملے پر ایک بار پھر مفتی منیب الرحمن اور وفاقی وزیر فواد چودھری آمنے سامنے آ گئے ہیں۔گذشتہ روز وفاقی وزیر نے ٹویٹ کیا کہ بدھ کی شام کو جس نے بھی ذی الحج کا چاند دیکھا، اس نے یہی کہا کہ یہ دوسرے دن کا چاند ہے،فواد چوہدری کے ٹویٹ پر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جس شخص کو سائنس کا کچھ نہیں پتہ وہ خودکو سائنس کا امام سمجھتا ہے۔یہ کونسی کتاب میں لکھا ہے کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین کیا جائے۔فواد صاحب یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا۔قمری ماہ کی 29 تاریخ کو اگر چاند غروب آفتاب کے بعد موجود ہے لیکن نظر نہ آئے تو مہینہ 30 کا قرار پائے گا مگر اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائے گی۔اس لیے نسبتا بڑا نظر آئے گا۔مفتی منیب الرحمن نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں