میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والوں کو50 فیصد سبسڈی دیں گے ،زرتاج گل

الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والوں کو50 فیصد سبسڈی دیں گے ،زرتاج گل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والوں کو 50 فیصد سبسڈی دیں گے، الیکٹرک وہیکل اب مقامی طور تیار کریں گے، الیکٹرک وہیکلز بنانے کیلئے وزارت انڈسٹریز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کی کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل نے بتایا کہ لمز یونیورسٹی کے پروفیسرز نے الیکٹرک وہیکل پالیسی بنانے میں مدد دی ہے۔ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈرز کے استعمال سے کافی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ الیکٹرک وہیکل اب مقامی طور تیار کریں گے۔الیکٹرک وہیکلز کیلئے وزارت انڈسٹریز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والوں کو50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان میں اسموگ کی وجہ گاڑیوں کی 42 فیصد مضرصحت گیس کا اخراج ہے۔جس سے موسم پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایک سوال پر کہا کہ ہم نے درخواست کی تھی مرغزار چڑیا گھرہمارے حوالے کیا جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریزمصطفیٰ محمود نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرانک گاڑیاں بہت مہنگی ہیں۔الیکٹرک گاڑیوں پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز بہت زیادہ ہیں۔ آپ عوام سے کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ مہنگی گاڑیاں خریدیں؟ انہوں نے کہا کوزارت انڈسٹریز نے4 وہیل گاڑیوں کی پروڈکشن پر رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔ ملک میں گاڑیوں کی پروڈکشن سے متعلق بین الاقوامی انڈسٹریز کی اجارہ داری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں